بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک بھر میں چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد

ملک بھر میں چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد

پشاور۔وفاقی حکو مت نے ملک بھر میں مدرسو ں اور مساجد کی تعمیر کے لئے خیرات ٗ زکواۃ اور چندہ اکٹھا کر نے کے لئے کیمپ کے قیام اور اعلانات کو ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے ٗ اس ضمن میں صو بو ں کو تحریری احکامات جاری کردےئے گئے ہیں جن میں انتظامیہ اور پولیس کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا گیاہے۔ وزارت داخلہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پانچ صفحات پر مشتمل تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ چندہ اکٹھے کر نے والے کیمپ مقا می انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہیں لگائے جا سکیں گے اس کے لئے مقامی انتظامیہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد اجازت دے گی ۔

کوئی ایسا شخص جو چندہ اکٹھا کر تے پایا گیا اور اس کا نام شیڈول فور میں نہیں لیکن اس شہر کا مستقبل رہائش بھی نہیں تو اس کے لئے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کی جائے گی تا ہم فنڈز اکٹھا کر نے والے افراد کے نام شیڈول فور میں ہوں تو وہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے اجازت لے کر گھر سے باہرجائے گا ٗ فنڈ اکھٹے کر نے والے افراد کے نام شیڈول فور میں نہیں ہونے چائیں اس کی تصدیق نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی اسلام آباد سے کرائی جائے ٗان احکامات میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصو ں میں بعض افراد زکواۃ ٗ خیرات اور چندہ اکٹھا کر رہے ہیں جو ریاست کے خلاف سر گرمیوں میں استعمال ہو سکتا ہے ٗپولیس ٗ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ وفاقی اور صو بائی ادارے اس بات کی تصدیق کر یں گے کہ چندہ اکٹھا کر نے والے ادارے ٗ سوسائٹی ٗ ٹرسٹ اور این جی او کے کیا مقاصد ہیں اور آیا یہ وفاقی یا صو بائی حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ ہے یا نہیں ؟چندہ جمع کر نے والے افراد با اختیار ہیں یا نہیں اور کیا وہ دستاویزی ثبوت پیش کر سکتا ہے اور کیا متعلقہ ادارہ اس کی تصدیق کر تا ہے کیا اس ادارے کے پاس آڈٹ کا نظام ہے یا نہیں ؟