بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بم پروف چوکیوں کی تعمیر آخری مراحل میں

بم پروف چوکیوں کی تعمیر آخری مراحل میں

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاورکوچاروں اطراف سے دہشتگردی کے واقعات سے مزید محفوظ بنانے کیلئے قبائلی پٹی سے متصل کریسنٹ چوکیوں کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئیں فی چوکی تقریباً اڑھائی کروڑ روپے خرچ ہونگے مجموعی طور پر 31 چوکیاں قائم کی جارہی ہیں اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کا کہناتھاکہ پشاور کو چاروں اطراف سے محفوظ بنانے کیلئے قبائلی پٹی سے متصل کریسنٹ چوکیو ں کی تعمیر کا آغاز کیاگیا ہے جو اگست میں مکمل کرلی جائیگی انہوں نے کہاکہ فی چوکی تقریباً اڑھائی کروڑ روپے خر چ ہونگے جبکہ مجموعی طور پر 31 چوکیاں قائم کی جائیں گی مذکورہ چوکیاں راکٹ اور بم پروف ہیں ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق یہ چوکیاں اپنی نوعیت کی منفرد چوکیوں ہیں ۔