بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فیڈرل بورڈ کا میٹرک نتائج کا اعلان

فیڈرل بورڈ کا میٹرک نتائج کا اعلان

پشاور۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا امتحانات میں 68ہزار 830ریگولر امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 63ہزار 199کامیاب قرار پائے نتیجہ 91.42فیصد رہا پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 16 ہزار 310تھی جس میں 7ہزار 730کامیاب ہو گئے اور نتیجہ 47.64فیصد رہا فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں طالبات طلباء پر سبقت لے گئیں سائنس گروپ میں پہلی اوردوسری پوزیشن طالبات نے حاصل کی سائنس گروپ میں 1034نمبر لیکر قندیل خورشید اور شازیہ طارق نے پہلی پوزیشن حاصل کی فیڈرل بورڈ کے کنٹرولر کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات بارہ دسمبر سے ہو نگے۔