بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گلیات کیلئے 1122سروس اور ٹریفک وارڈن سسٹم متعارف

گلیات کیلئے 1122سروس اور ٹریفک وارڈن سسٹم متعارف


ایبٹ آباد۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے گلیات کیلئے 1122سروس اور سیاحتی مقامات کی ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے الگ ٹریفک وارڈن سسٹم متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارٹنر کوجدید موٹرسائیکل اور جدید آلات دیے گئے ہیں ۔ جمعرات کو پرویز خٹک نے گلیات میں 1122سروس کا آغاز کردیا اور سیاحتی مقامات کی ٹریفک کنترول کرنے کیلئے الگ سے ٹریفک وارڈن سسٹم متعارف کروادیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اصلاحات لاکر صوبے میں پولیس کو غیر سیاسی کردیا ، ٹریفک وارڈنر کو جدید موٹرسائیکل اور جدید آلات دیے گئے ہیں تاکہ وہ نیچے فرائض بااحسن وخوبی ادا کر سکیں ۔