بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان نے روس کو تجارت بارے اہم پیشکش کر دی

پاکستان نے روس کو تجارت بارے اہم پیشکش کر دی

اسلام آباد۔ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے پاکستان کو آزادانہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کی ہے جس پر وزیر اعظم نے آمادگی کا بھی اظہار کیاہے نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور روس کے تعلقات بڑھانے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے یہ پیشرفت گزشتہ دونوں وزیراعظم نواز شریف اور روسی صدر ولادمیرپیوٹنک کے درمیان آستانہ میں ہونے والی ملاقات میں ہوئی اس دوران روسی صدر نے وزیر اعظم نواز شریف کو براہ راست پیشکش کی ہے ۔

روسی صدر نے وزیر اعظم کو براہ راست پیشکش دورہ آستانہ میں دی جبکہ پاکستان نے روس کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر آمادگی کا اظہار بھی کر دیا ہے یاد رہے اس سے قبل پاکستان کا کسی بھی بڑی طاقت سے آزادانہ تجارتی معاہدہ نہیں ہے اس سے پاکستان کو دو طرفہ تجارت حجم بڑھانے میں مدد ملے گی پاکستان کی برآمد میں اضافہ ہو گا اور یوں پاکستان کے زرمبادلہ بھی بڑھیں گے نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں وزارت تجارت کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور معاہدے کی دستاویزات کی تیاری کے حوالے سے بھی کہہ دیا گیا ہے جلد روس اور پاکستان کے حکام بیٹھکر آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کریں گے پاکستان روس آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستاویزات کا تبادلہ جلد کریں گے۔