بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / راجیو گاندھی کے قاتل نے خودکشی کی اجازت مانگ لی

راجیو گاندھی کے قاتل نے خودکشی کی اجازت مانگ لی

نئی دہلی۔ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے جرم میں ملوث مجرم سری لنکن شہری رابرٹ نے جیل حکام سے خودکشی کی اجازت مانگ لی ہے رابرٹ پیاس نے تمل ناڈو کی ریاستی حکومت سے استدعا کی ہے کہ انھیں رحم کی بنیاد پر مرنے کی اجازت دی جائے بھا رتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے جرم میں ملوث مجرم نے خودکشی کی اجازت مانگ لی ہے ۔

رابرٹ پیاس نے تامل ناڈو کی ریاستی حکومت سے استدعا کی ہے کہ انھیں رحم کی بنیاد پر مرنے کی اجازت دی جائیرابرٹ سری لنکا کے شہری ہیں اور راجیو گاندھی کے قتل کے سلسلے میں تمل ٹائیگرز کے جن سات سابق ارکان کو قید کی سزا ہوئی تھی وہ ان میں سے ایک ہے وہ ساتوں مجرم عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ملزم نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے اہل خانہ بھی اب ان سے ملاقات کے لیے نہیں آتے اور اب ان کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں رہا وہ گزشتہ 26 برسوں سے جیل میں ہیں تامل ناڈو کی ریاستی حکومت اس بات کی کوشش کرتی رہی ہیں کہ 25 برس سے بھی زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد ان قیدیوں کو جیل سے رہا کر دیا جائے لیکن سپریم کورٹ اس کے خلاف ہے۔

عدالت نے 2014 میں مرکزی حکومت کی ایک درخواست کی بنیاد پر کہا تھا کہ ان قیدیوں کو آزاد کرنا انصاف کے سبھی تقاضوں کے خلاف ہو گا۔اس وقت مرکز میں منموہن سنگھ کی حکومت تھی اور حکومت نے ان قیدیوں کی رہائی کی مخالفت کی تھی۔خیال رہے کہ راجیو گاندھی کو 21 مئی سنہ 1991 میں جنوبی ہند کے سری پیرمبدور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا۔اس قتل کے الزام میں سنتھن، مروگن، پیراریولن، نلنی، رابرٹ پایس، جے مار اور روی چندرن جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں