بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نئے ولی عہد بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں ٗ نواز شریف

نئے ولی عہد بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں ٗ نواز شریف

اسلام آباد۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے صاحبزادے شہزادہ محمدبن سلمان کوسعودی ولی عہد بننے پرمبارکباد دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے شہزادہ محمدبن سلمان کو سعودی ولی عہد بننے پرمبارکباد دی اور

حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نئے ولی عہد کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کہاکہ نئے ولی عہد محمد بن سلمان نوجوان اوربہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کوولی عہد مقررکردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا تھاجس کے مطابق شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا

کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا گیاتھا۔واضح رہے کہ 31سال کے محمد بن سلمان نائب وزیراعظم کے فرائض انجام دیں گے اور بدستوروزیر دفاع بھی رہیں گے، مشاورتی کمیٹی کے 34میں سے 31ارکان نے محمد بن سلمان کے حق میں فیصلہ دیاتھا۔