بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری ملازمین کی طویل چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی

سرکاری ملازمین کی طویل چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے عید کے موقع پر 26سے 28 جون تک تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے تاہم سر کاری ملازمین نے اس مرتبہ بھی سات چھٹیاں منانے کا ریکارڈ بر قرار رکھنے کی منصو بہ بندی کر لی ہے جبکہ محکمہ سٹیبلشمنٹ نے اس صورت حال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ٗعوامی حلقو ں نے اس صورت حال پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ہمارے سر کاری محکمے اپنی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے پہلے ہی زبو ں حالی کا شکار ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ملازمین کیخلاف کاروائی کی جائے۔

ٗ انتظامی سیکر ٹر یوں سمیت دیگر ملازمین کی اکثریت نے 29 جون جمعرات اور 30 جون جمعہ کے روز کے لئے بھی چھٹی کی درخواستیں دے دی ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی سر کاری چھٹیاں ہوں گی اس طرح 26جون سے 2 جولائی تک سات چھٹیاں منائیں گے بتا یا گیا ہے کہ صو بائی حکو مت نے انتظامی سیکر ٹریوں اور کمشنرزکی طرف سے جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کی درخواستیں دینے پر بر ہمی کا اظہا ر کیا ہے اور تمام کمشنرز کوہدایت کی ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں کے بعد اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اس ضمن میں بعض کمشنرز کی طرف سے چھٹی کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔