بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جامعات کیمپسز کی مشروم گروتھ کا نوٹس

جامعات کیمپسز کی مشروم گروتھ کا نوٹس

پشاور۔ہائیرایجوکیشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں جامعات کے کیمپسز کی مشروم گروتھ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ متعلقہ جامعات کی انتظامیہ کو تنبیہ مراسلے بھی ارسال کئے ہیں ایچ ای سی کے مطابق نئی جامعات ٗ کیمپس اور کالجوں سے الحاق سمیت دیگر امور کیلئے گائیڈ لائنز اور کیر ی ٹیریا متعارف کرایا گیا ہے جس پر عمل درآمد کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے تاہم ایچ ای سی کے علم میںیہ بات آئی ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت دیگر صوبوں میں جامعات نے کیمپسوں کی مشروم گروتھ شروع کر دی ہے۔

جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے بھی کیمپس کھل رہے ہیں حالانکہ ایچ ای سی نے تاحال پبلک پرائیوٹ شپ کے تحت کیمپوں کے قیام کا فیصلہ نہیں کیا ہے اس مقصد کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا ایچ ای سی نے تمام جامعات کو ہدایت کی کہ وہ کیمپسوں کی مشروم گروتھ سے باز رہیں اور جامعات میں کوالٹی انہاسمنٹ سیل قائم کریں ۔