بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عید سے قبل منافع خورو ں کی چاندی

عید سے قبل منافع خورو ں کی چاندی

پشاور۔عیدالفطر کے قریب آتے ہی ناجائز منافع خوروں نے چھریاں مزید تیز کر دی ہیں ٗ ماہ مبارک میں انتظامیہ کے چھاپے بھی بے سود رہے ٗ متعلقہ اداروں نے عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے صوبائی دارالحکومت میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 45روپے اضافہ ہو گیا ہے ٗاور فی کلو مرغی 175روپے میں فروخت ہو رہی ہے رمضان المبارک سے قبل ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے دعوے کئے تھے اور رمضان کے دوران مختلف بازاروں میں چھاپے بھی مارے گئے ۔

تاہم ان چھاپوں کا کوئی اثر نہیں ہوا اور عوام مہنگے داموں پھل ٗ سبزی اور مرغی خریدنے پر مجبور رہے ضلعی انتظامیہ نے ماہ مبارک میں کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی قابل ذکر کاروائی نہیں کی جس کے باعث روزہ دا کیمیکل اور پانی ملا دودھ پینے پر مجبور رہے ماہ رمضان سے ایک روز قبل پشاور میں مرغی 132روپے کلو فروخت ہو رہی تھی جس کی ایک ماہ میں قیمت 45روپے بڑھ گئی ہے اور فی کلو مرغی 175روپے ہو گئی ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق عیدالفطر تک مرغی کی قیمت 200روپے تک پہنچ جائے گی جبکہ ناجائز منافع خور پھل اور سبزیاں بھی مزید مہنگی کر دیں گے ۔