بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے یو آئی کا فاٹا میں رابطہ و بیداری مہم چلانے کا فیصلہ

جے یو آئی کا فاٹا میں رابطہ و بیداری مہم چلانے کا فیصلہ

پشاور۔جمعیت علمائے اسلام نے فاٹا کے مستقبل کافیصلہ ریفرنڈم کے ذریعے کرانے کے مؤقف پرڈٹ جانے کے فیصلے کے بعدفاٹا میں بھرپوررابطہ و بیدار ی مہم چلانے کی منظوری دے دی ہے اس سلسلے میں جے یو آئی فاٹاکے عہدیداروں نے مرکزی امیر کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی ہے جے یو آئی فاٹاکے ایک وفدنے گذشتہ روز مولانافضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کرکے اس حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس کے دوران فیصلہ کیاگیاکہ فاٹا کے انضمام کے خلاف عیدکے بعد بھرپور مہم چلائی جائے گی جسکے دوران تمام قبائلی ایجنسیوں میں یوتھ کنونشنز منعقدکیے جائیں گے بعدازاں تمام فاٹا میں عوامی بیداری اور رابطہ مہم بھی چلائی جائے گی۔

جے یو آئی نے پھر واضح کیاہے کہ فاٹاکے مستقبل کافیصلہ اس کے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں کیاجاسکتا اس سلسلے میں جے یوآئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد اعجازنے روزنامہ آج کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہم کسی کو بھی باہر سے اپنا فیصلہ قبائلی عوام پر مسلط نہیں کرنے دینگے ہم نے پہلے بھی سب سے بڑھ کر عوامی جلسے کیے اور اب ایک بارپھر عیدکے بعدمیدان میں نکلیں گے