بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کااعتراف

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کااعتراف


بیجنگ۔چین نے بین الاقوامی برادری سے کہاہے کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کااعتراف اورحمایت کی جائے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زن ژانگ نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان صف اول کا ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی سلامتی واستحکام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اہم کردار ادا کیاہے۔

ترجمان نے کہاکہ علاقائی سلامتی واستحکام میں بہتری اور اسے یقینی بنانے کیلئے پاکستان اورافغانستان کو ملکر کام کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ طویل مدت ترقی کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کانیا لائحہ عمل ہے۔ زن ژانگ نے امیدظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔