بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / برازیل میں تیسرا بڑا حادثہ

برازیل میں تیسرا بڑا حادثہ

ریو ڈی جینرو۔برازیل کے علاقے گواراپاری میں ٹرک، مسافر بس اور دو ایمبولینسزکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے۔حادثہ اسپریٹو سانٹو کے علاقے گواراپاری میں ہوا جب ایک ٹرک سامنے سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا بدقسمتی سے بس کے پیچھے آنے والی دو ایمبولینسنز بھی حادثے کی زد میں آ گئیں۔

یہ برازیل میں ہونے والا اس مہینے کا تیسرا بڑا حادثہ ہے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسٹیٹ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ بس میں 13 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ باقی ایمبولینس اور ٹرک میں ہوئی ہیں۔ اسٹیٹ پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور اور ٹرک ڈرائیور دونوں مرنے والوں میں شامل ہیں۔