بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

سیالکوٹ ۔بھارت نے دریائے چناب کا پانی دوبارہ بگلیہار ڈیم پر روک لیااورہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد93ہزار چار سو بارہ کیوسک سے کم ہوکر 57 ہزار دو سو اناسی کیوسک ہو گئی، محکمہ ایریگیشن کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کا مجموعی پانی 66ہزار سات سو چوبیس کیوسک ہے ۔

جس میں مقبوضہ کشمیرسے آنے والے دیگر دودریاؤں دریائے جموں توی میں سات ہزار پانچ سو انتالیس کیوسک پانی اور دریائے مناورتوی میں ایک ہزار نو سو چھ کیوسک پانی بھی شامل ہے اور ہیڈمرالہ کے مقام سے دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں مرالہ راوی لنک میں بیس ہزار نو سو کیوسک پانی اور نہر اپر چناب میں بارہ ہزار آٹھ سو کیوسک پانی چھوڑ اجارہا ہے۔

، بھارت نے کئی سالوں سے دریائے چناب کا پانی روک رکھا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچ چکا ہے اور رات کو نچلے درجے کا سیلاب آتھا تھا لیکن اب دوبارہ بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا ہے ۔