بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ چین کے ساتھ تعاون پر تیار

ٹرمپ چین کے ساتھ تعاون پر تیار

واشنگٹن ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں پر چین کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہوں ، مختلف شعبوں میں چین امریکہ تعاون میں پیش رفت پر بہت خوش ہوں ، مجھے جی سربراہی سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی توقع ہے، مار آ لاگو میں صدر شیسے ملاقات کامیاب رہی ، بہت سے معاملات میں اتفاق رائے حاصل ہوا ہے۔

جبکہ چینی ریاستی کونسلر یانگ جے چھی نے کہا چین امریکہ کے ساتھ تعاونکیساتھ مختلف سطحوں کے تبادلے برقرار رکھنا چاہتا ہے،ر باہمی اعتماد کی بنیاد پر اختلافات حل کرنے پر تیار ہیں ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں چینی ریاستی کونسلر یانگ جے چھی سے ملاقات کی ۔ جس میں یانگ جے چھی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے پرخلوص سلام پہنچایا اور کہاکہ مار آ لاگو کی ملاقات میں چین اور امریکہ کے سربراہوں کے اتفاق رائے کی روشنی میں حال ہی میں چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا ہے ۔ اور اقتصادی تعاون میں سو دن کے منصوبے میں جلدی فائدے کے حوالے سے اتفاق رائے حاصل ہوا ہے ۔ اور اہم عالمی اور علاقائی امور پر صلاح ومشورے کو برقرار رکھا گیا ہے ۔

اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے عوام نے حقیقی فوائد حاصل کئے ہیں ۔ اگلے مرحلے میں ، چین امریکہ کے ساتھ تعاون کی روح کو لے کر مختلف سطحوں کے تبادلے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرنے پر بھی تیار ہے تاکہ چین امریکہ تعلقات صحت مندانہ اور مستحکم طور پر ترقی کر سکیں ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یانگ جے چھی سے چینی صدر شی جن پھنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا چین کورین جزائر کے ایٹمی مسئلے کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پر امن طورپر حل کرنے کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں وہ امریکہ کے ساتھ رابطہ اور تعاون جاری رکھے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مار آ لاگو میں ان کی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات بہت کامیاب رہی ہے ۔اور بہت سے معاملات میں اتفاق رائے حاصل ہوا ہے ۔

میں مختلف شعبوں میں چین اور امریکہ کے تعاون میں زیادہ پیش رفت دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔ مجھے جی کی سربراہی سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ رواں سال چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر چین کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ان کو امید ہے کہ اسی طرح ا علی سطح کے تبادلے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق مصوبوں پر چین کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے ۔