بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شاہ رخ خان کیلئے عید پر خاص تحفہ تیار

شاہ رخ خان کیلئے عید پر خاص تحفہ تیار


پشاور۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان عید پر پشاوری چپل پہنیں گے، ان کیلئے خصوصی چپل تیار ہوچکی ہیں، جو ممبئی روانہ کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاوری چپل کی دھوم بھارت تک پہنچ گئی ،

پشاوری چپل پہننے کے شوقین کنگ خان کیلئے اسٹائلش چپل تیار ہوچکی ہے، ان کی چچا زاد بہن نے جب یہ آرڈر دیا تو کاریگر جہانگیر خان نے پختون روایات کے مطابق اپنی طرف سے تحفہ کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل تیار کی۔

جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ماہ کی مدت میں یہ چپل تیار کی ہے۔اس سے قبل کاریگر نے دعوی کیا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم رئیس میں بھی ان کی بنائی ہوئی پشاوری چپل پہنی تھی۔