بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ویاب ریاض پر بھی قسمت کی دیوی مہربان

ویاب ریاض پر بھی قسمت کی دیوی مہربان


لاہور۔وفاقی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کیلئے توسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی انعام پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے، انعامی رقم 5 جولائی کو وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کے دوران دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے منی ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑیوں کیلئے توسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

میگا ایونٹ میں زخمی ہو کر باہر ہونے والے وہاب ریاض کو بھی انعامی رقم پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے چمپئن ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ،ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھاجبکہ ٹیم مینجمنٹ کے ہر فرد کو 50،50 لاکھ روپے ملیں گے۔فاتح کرکٹرز کو انعامی رقم 5 جولائی کو وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب کے دوران دی جائے گی۔