بریکنگ نیوز
Home / بزنس / خیبر پختونخوا حکومت اور وفاق کے مابین معاملات طے

خیبر پختونخوا حکومت اور وفاق کے مابین معاملات طے

پشاور۔ صوبائی حکومت اور وفاق کے درمیان آئل اینڈ گیس رائلٹی معاملات چوبیس ارب 68کروڑ روپے میں طے ہو گئے ہیں ۔ صوبے اور وفاق کے گیس کی رائلٹی کی مد میں اختلافات پیدا ہوئے تھے تاہم ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں حکومتوں کے درمیان رائلٹی کے معالات طے ہونے پر ان کی ادائیگی میں ایک ارب روپے سے زائد کا اضافہ صوبے کو ہوا ہے۔

وفاقی حکومت نئے مالی سال 2017-18میں صوبائی حکومت کوچوبیس ارب 68کروڑ روپے آئل اینڈ گیس ڈویلولپمنٹ سرچارج اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ادا کریگی۔ دس ارب روپے خام تیل ، نو ارب روپے گیس ، 1.7ارب روپے ایکسائز ڈیوٹی اور 2.5ارب روپے گیس ڈویلولپمنٹ سرچارج کی مد میں ادائیگی کی جائیگی ۔

گزشتہ سال رائلٹی کی رقم 23ارب روپے تھی جس میں ایک ارب روپے کااضافہ ہوا ہے 2004سے وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو487ملین روپے کی رائلٹی کی ادائیگی شروع کی تھی ذرائع کے مطابق جو بتدریج بڑھتے ہو ئے گزشتہ سال 23ارب روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ جو کہ اب ایک ارب روپے کے اضافہ کے ساتھ چوبیس ارب روپے ہو گئی ہے جبکہ صوبے اوروفاق کے بجلی کے خالص منافع کا معاملہ تاحال جاری ہے