بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کی وکٹ گرانے میں کامیاب

پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کی وکٹ گرانے میں کامیاب


اسلام آباد۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما وسینیٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، انہوں نے 21سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کو خوش آمدید کیا ۔ جمعہ کو پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 21سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے ۔

بابر اعوان کے شمولیت کے ا علان کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وہ بابر اعوان کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، سنگاپور اور ملائشیا ہم سے آگے نکل گئے ہیں، کرپشن اور منی لانڈرنگ کیلئے اداروں کو تباہ کیا گیا ، گاڈ فادر نے تمام اداروں کو قبضے میں لے رکھا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ملک کے ادارے مضبوط ہونے سے تبدیلی آئے گی ،شیخ رشید کی بھی تحریک انصاف میں بہت جدوجہد ہے ۔