بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سوسائٹیز ایکٹ بل پر وفاق المدارس کے تحفظات دور کرنیکا فیصلہ

سوسائٹیز ایکٹ بل پر وفاق المدارس کے تحفظات دور کرنیکا فیصلہ


پشاور۔وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولاناحسین احمد کے سربراہی میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے وفد کی سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کرکے صوبائی اسمبلی میں پیش کردہ مدارس رجسٹریشن ترمیمی بل پر اپنے تحفظات سے اگاہ گیاوفاق المدارس کے صوبائی ترجمان مفتی سراج الحسن کے مطابق اتحاد تنظیمات پاکستان کے وفد نے سپیکر خیبر پختونخوا سمبلی اسد قیصر سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سنئیر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان، صوبائی وزیر برائے مذہبی امور حبیب الرحمن بھی موجود تھے۔

اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے وفد میں صوبائی ناظم وفاق المدارس مولاناحسین احمد کے علاوہ تنظیم المدارس خیبر پختونخوا کے ناظم مفتی فضل جمیل رضوی ، رابطۃ المدارس الاسلامیہ کے صوبائی صدر مولانا عبدالاکبر چترالی، وفاق المدارس الشیعہ کے صوبائی صدر علامہ رمضان توقیر اور وفاق المدارس السلفیہ کے صوبائی ناظم مولانا فضل الرحمن مدنی شریک تھے۔ وفدکی طرف سے صوبائی ناظم وفاق المدارس مولانا حسین احمد نے ترجمانی کرتے ہوئے حکومتی ارکان کو اسمبلی میں پیش کردہ سوسائٹیز ایکٹ کے ترمیمی بل پرحکومتی ارکان کو اپنے تحفظات سے اگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ایکٹ سے مدارس متعلقہ فریق ہیں۔

ہمار ے ہاں ہمیشہ یہ روایت رہی ہے کہ کسی بھی قسم کی قانون سازی یا پالیسی کی تشکیل سے پہلے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جاتا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے اس ترمیم کے بارے میں اہل مدارس کو کسی طرح اعتماد میں لینے کی کوشش تک نہیں کی گئی حکومتی ارکان نے وفد کو یقین دلایا کہ ترمیمی بل کمیٹی کو سپرد کیا گیا ہے اگر ترمیمی ایکٹ پر اتحاد تنظیمات مدارس کے تحفظات ہیں توانہیں اعتماد میں لیے بغیر کسی بھی صورت میں اسمبلی سے منظور نہیں کیا جائے گا ۔