بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مفتی شہاب الدین پراسرار طور پر لاپتہ ٗ افواہیں زیر گردش

مفتی شہاب الدین پراسرار طور پر لاپتہ ٗ افواہیں زیر گردش

پشاور۔پشاور میں غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی دبئی روانگی یا گرفتاری کی افواہیں زیرگردش رہیں ٗ سوشل میڈیا پر مفتی شہاب الدین کے دبئی کے ٹکٹ اور ائیر پورٹ سے روانگی کی تصاویر وائرل ہوگئیں تاہم مقامی کمیٹی کے ممبران نے دبئی روانگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ اتنا بتایا کہ ان کا مفتی شہاب الدین سے دو دنوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی نے دو دن قبل 24جون ہفتے کی شام شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیا تھا تاہم اجلاس سے دو دن ہی مقامی کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین کی گرفتاری یا دبئی روانگی کی افواہیں عروج پر رہیں غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مولانا حسین احمد مدنی نے رابطے پر بتایا کہ مفتی شہاب الدین دو دن قبل اسلام آباد میں مذاکرات کیلئے گئے تھے تاہم اس دن سے ان کا موبائل آؤٹ آف سروس آ رہا ہے اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

انہوں نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی دبئی روانگی پر کہا کہ انہیں اس بار ے میں علم نہیں ہے کیونکہ ان کی گرفتاری کی متضاد اطلاعا ت بھی ہیں واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی عدم موجودگی میں کمیٹی کی سربراہی مولانا خیر البشر کرتے ہیں تاہم گزشتہ دو دنوں سے مولانا خیبر البشر کی گرفتاری کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں دریں اثناء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹاؤن ون نے اپنی پریس ریلیز کے ذریعے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی مبینہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مولانا شہاب الدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔