بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پروفیسرز کا پشاور میں احتجا ج کیساتھ نیا پلان تیار

پروفیسرز کا پشاور میں احتجا ج کیساتھ نیا پلان تیار


پشاور۔پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوانے ون سٹیپ اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کیلئے پشاور میں احتجاج کیساتھ نیاپلان تیارکرتے ہوئے عید کے بعدبنی گالہ میں دھرنے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا فیصلہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین یار محمد طوفان ڈپٹی چیئرمین خالد خٹک ودیگر نے کیاعہدیداروں نے حکومت سے ون سٹیپ اپ گریڈیشن اورڈاکٹروں کی طرزپرانہیں پروفیشنل الاؤنس دینے کابھی مطالبہ کیا چیئرمین یار محمد طوفان اور دیگر کاکہناتھاکہ ثانوی تعلیمی بورڈزسیکرٹری ایلمینٹری کے حوالے کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ کالجز بورڈز سابقہ طریقہ کار کے مطابق سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ 2002سے بورڈز سیکرٹری ایلمینٹری کے ماتحت ہونے کیوجہ سے میرٹ کونظرانداز کیاجارہا ہے، جس سے ثانوی بورڈز کی کارکردگی متاثرہورہی ہے ۔بورڈز میں 6سیکرٹریز تعینات کئے گئے لیکن ان میں ایک بھی کالج آفیسر نہیں لیا گیا۔لہذا بورڈز کا پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے۔