بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چارسدہ میں پولیس مقابلہ ٗ 2اشتہاری سگے بھائی ہلاک

چارسدہ میں پولیس مقابلہ ٗ 2اشتہاری سگے بھائی ہلاک


چارسدہ۔چارسدہ کے علاقے مندی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2اشتہاری سگے بھائی مارے گئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہو گیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ کے علاقے مندی میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی خان ولی شاہ کو شہید کر دیا ، جوابی فائرنگ سے 2اشتہاری ملزمان بھی مارے گئے جو سگے بھائی تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کی موجودگی پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی گئی جس سے اے ایس آئی شہید ہوئے۔ جوابی فائرنگ سے دو اشتہاری بھی مارے گئے جن کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔