بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پارا چنار دھماکہ کے شہداء کی تعداد 50ہو گئی

پارا چنار دھماکہ کے شہداء کی تعداد 50ہو گئی

پاراچنار۔ پاراچنار کے طوری بازار میں ہونے والے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے 5 افراد دم توڑ گئے ، جس کے بعد شہدا کی تعداد 50تک پہنچ گئی ہے جبکہ 300سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،پارا چنار کی فضاء دوسرے روز بھی سوگوار رہی،مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر یوم سوگ منایا گیا جس کے باعث پاراچنار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پار اچنار کی طوری مارکیٹ میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے مزیدپانچ زخمی دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد پچاس ہوگئی ہے ۔

جبکہ واقعے میں تین سو افراد زخمی ہیں جو پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے چھبیس افراد اس وقت لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ پارا چنار اسپتال میں ستر سے زائد زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر طوری دھماکے پر ہفتہ کو یوم سوگ کا منایا گیا۔ جس کے باعث پاراچنار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔