بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت نے اقوام متحدہ کی تجویز مسترد کر دی

بھارت نے اقوام متحدہ کی تجویز مسترد کر دی

نئی دہلی۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ثالثی کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تجویز کو مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے بحران کشمیر کے حل کے بارے میں ثالثی کی تجویز پیش کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔گوپال باگلے نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، بھارت اور پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے جس میں کسی تیسرے فریق کو مداخلت نہیں کرنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتا ہے۔