بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سعودی عرب میں متحدہ عرب ا مارات میں عید کا اعلان

سعودی عرب میں متحدہ عرب ا مارات میں عید کا اعلان


ریاض۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال المکرم کا چاند نظرآگیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو مختلف ذرائع سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعدآج(اتوار کو) ان ممالک میں عید الفطر منائی جائے گی۔

دوسری جانب انڈونیشیا،ملائیشیا، سنگاپور میں شوال کا چاند نظرآگیا ہے جس کے بعد ان ممالک میں آج (اتوار کو)عید الفطر منائی جائے گی۔سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی شوال کا چاند اتوار 25 جون کو نظر آجائے گا اور عید الفطر 26 جون بروز پیر کو منائی جائے گی تاہم پاکستان میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان 25 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔