بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قومی سانحات سے عید ا لفطر کی فضاء سوگوار

قومی سانحات سے عید ا لفطر کی فضاء سوگوار

وطن عزیز میں رواں ہفتے کے دوران تین المناک واقعا ت نے عیدالفطر کی پررونق فضاء سوگوار دی ہے ۔جمعتہ ا لوداع کے موقع پر پاڑا چنار اور کوئٹہ میں ہونیوالے خوفناک بم دھماکوں میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ سینکڑوں بے گناہ شہری زخمی ہوچکے ہیں ۔
ابھی ان واقعا ت کے زخم بھرے نہ تھے کہ بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر اُلٹنے کی وجہ سے آتشزدگی کے نتیجے میں 150سے زائد افراد زند ہ جھلس گئے جبکہ 100سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔اس واقعے میں 84موٹر سائیکل اور 3تین گاڑیاں خاکستر ہوگئیں ۔ اعداو شمار کے مطابق ملکی تاریخ میں ان واقعات میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں کے لیے 20,20لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے 10,10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ لندن مختصر کرکے وطن واپس پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر ممنون حسین اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے اس سانحے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے امداد فراہم کرنے والے اداروں کو متاثرین کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی فوری ہدایات جاری کردیں ہیں ۔