بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک

وادی تیراہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ کردیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکراسلام سے تھا۔