بریکنگ نیوز
Home / شوبز / فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی کہانی 9 دن میں مکمل کی، کرن جوہر

فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی کہانی 9 دن میں مکمل کی، کرن جوہر


ممبئی۔ معروف ہدایتکار اور رائٹر کرن جوہر نے کہا کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی کہانی یک طرفہ محبت کی عکاسی کرتی ہے جسے 9 دن میں مکمل کیا۔

ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے ڈائریکٹر اور رائٹر بھی ہیں اور فلم کی باکس آفس پر کامیابی سے متعلق پیش گوئیاں بھی کی جارہی ہیں لیکن اب  فلم کی کہانی سے متعلق انہوں نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

فلم ساز کرن جوہر کا کہنا تھا کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی کہانی یک طرفہ محبت کی عکاسی کرتی ہے جب کہ میں نیویارک کی گلیوں میں گھوم رہا تھا اور اسی دوران میں نے یک طرفہ محبت کرنے والے شخص کے درد کے احساس کے بارے میں سوچا کیوں کہ میں خود بھی اس درد سے گزارا ہوں لہٰذا 9 دنوں میں ہی فلم کی کہانی لکھ ڈالی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘28 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔