بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / اسکائپ کیلئے سخت حریف سامنے آگیا

اسکائپ کیلئے سخت حریف سامنے آگیا

ویڈیو چیٹ کے لیے کسی ایپ کے بارے میں سوچا جائے تو سب سے پہلے اسکائپ کا خیال ذہن میں آتا ہے تاہم مائیکرو سافٹ کی اس اپلیکشن کو اب فیس بک میسنجر کی شکل میں سخت ترین حریف کا سامنا ہے۔

جی ہاں فیس بک میسنجر میں ویڈیو چیٹ کا آپشن تو لگ بھگ دو برسوں سے سے موجود ہے اور گزشتہ سال اس میں گروپ چیٹ کو بھی شامل کردیا گیا تھا مگر اب فیس بک نے اسے اسکائپ کی ٹکر پر لانے کے لیے مزید فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں اور اس کے خیال میں اس ایپ کا استعمال صارفین کے لیے زیادہ پرلطف ثابت ہوگا۔ میسنجر میں اب اینیمیٹڈ ری ایکشنز، فلٹرز اور ایفیکٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ چیٹ ری ایکشن فیس بک کے پانچ ایموجی آئیکون کے اینیٹمیٹڈ ورژن ہیں جنھیں آپ بخوبی جانتے ہیں یعنی لو، لافٹر، سرپرائز، سیڈ نس اور اینگر۔

اب اگر اگر ہارٹ پر کلک کریں گے تو دل آپ کے سر کے ارگرد اڑتے نظر آئیں گے، اسی طرح دیگر بھی دیکھنے میں کافی اچھے ہیں۔ جہاں تک فلٹرز اور ایفیکٹس کی بات ہے تو جو لوگ فیس بک کے اسنیپ چیٹ جیسے اسٹائل کیمرہ استعمال کرچکے ہیں، وہ اس فیچر کو زیادہ اچھی طرح سمجھ سکیں گے۔ تاہم اس کے لیے آپچ نیچے ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اسی طرح اب گروپ یا سنگل ویڈیو چیٹ میں دوستوں سے بات کرتے ہوئے آپ تصاویر بھی لے سکتے ہیں، جس کے لیے نیچے کیمرہ آئیکون پر کلک کرنا ہوگا۔