بریکنگ نیوز
Home / کھیل / شارٹ پچ باؤلنگ دھونی کی کمزوری ہے ‘ حسن علی

شارٹ پچ باؤلنگ دھونی کی کمزوری ہے ‘ حسن علی

اسلام آباد۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے کہا ہے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں مہندرا سنگھ دھونی کی وکٹ لینے کے لیے پہلے ہی منصوبہ بنا رکھا تھا جس پر عمل کر کے انہیں آؤٹ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کہنا تھاکہ فائنل میچ میں دھونی کی وکٹ لینا میریلئے بہت ضروری تھا۔انہوں نے بتا یا کہ مہندرا سنگھ دھونی آگے کی گیند کو بہت اچھا کھیلتا ہے لیکن شارٹ پچ بال کو کھیلتے ہوئے اسے مسئلہ ہوتا ہے ۔

اس لیے ہم نے پہلے ہی پلان بنا رکھا تھا کہ دھونی کو شارٹ پچ گیند کرانی ہے ،میں نے اس منصوبے پر عمل کیا تو دھونی نے فوراً شارٹ پچ گیند کو زور دار شارٹ مارنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ آؤٹ ہو گئے‘انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی تمام ٹیموں کے پلیئرز کیخلاف منصوبہ بندی کے تحت ہی باؤلنگ کرائیں گے۔