بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایشیاء کی پہلی خاتون بی ڈی یو اہلکار کا پولیس فورس کو خیرباد

ایشیاء کی پہلی خاتون بی ڈی یو اہلکار کا پولیس فورس کو خیرباد


پشاور ۔ خیبر پختونخوا پولیس سے تعلق رکھنے والی ایشیاء کی پہلی خاتون بی ڈی یو اہلکار نے پولیس فورس کو خیرباد کہہ دیا اور اب وہ منشیات فروشوں کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایشیاء کی پہلی بی ڈی یو اہلکار رافیہ قسیم بیگ نے خیبر پختونخوا پولیس فورس کوچھوڑ کر اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف ) کا انتخاب کر لیا ہے اور ان کی تقرری بحیثیت انسپکٹر ہو چکی ہے اور عنقریب انہیں تعیناتی کے احکامات موصول ہو جائیں گے۔

۔رافیہ نے 2009ء میں خیبر پختونخوا پولیس فورس میں بطور کانسٹیبل شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں 2016ء میں ایشیاء کی پہلی خاتون بی ڈی یو اہلکار کا اعزاز حاصل کر کے ملک گیر شہرت حاصل کی ۔ رافیہ نے پولیس فورس کے 9سالہ دور میں بے شمار کارنامے سرانجام دیئے۔ جس میں بم کو ناکارہ کرنا اور راکٹ لانچر چلانا نمایاں ہیں۔وہ پولیس فورس میں گزرے ہوئے دنوں کو اپنی زندگی کے سنہری دن تصور کرتی ہیں جو کبھی نہیں بھلائے جا سکتے ہمیں امید ہے کہ جیسا انہوں نے پولیس میں مثالی دور گزارا اسی طرح ایمانداری اور تندہی سے اے این ایف میں اپنی خدمات سرانجام دے کر خیبر پختونخوا کا نام روشن کریں گی۔