بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ن لیگ کی خیبرپختونخوا میں مضبوط ڈھانچے کی تیاری

ن لیگ کی خیبرپختونخوا میں مضبوط ڈھانچے کی تیاری

پشاو ر ۔ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاخیبرپختونخوامیں گراس روٹ لیول سے مزیدمضبوط ڈھانچہ کھڑاکررہے ہیں،انشاء اللہ 2018کے عوامی جے آئی ٹی میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،نوازشریف اورملک کی ترقی کیخلاف ہرسازش کوعوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے،نوازشریف کیخلاف سازش پاکستان کی ترقی کیخلاف ایجنڈے کاحصہ ہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پورن ہاؤس سنگوٹہ میں کھلی کچہری کے دوران آئے ہوئے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرتمام وفاقی محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے سائلین کے مسائل کوفی الفورحل کرنے کیلئے موقع ہی پراحکامات جاری کیں۔اس موقع پر سینکڑوں افرادنے دیگرمختلف سیاسی جماعتوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان بھی کیااوروزیراعظم محمدنوازشریف اور انجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی کادشمن ہے اورصرف ون پوائنٹ ایجنڈے پرعمل پیراہے تاکہ پاکستان کی ترقی میں رکاؤٹیں حائل ہوں اورملک میں افراتفری ہو۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کااصل چہرہ عوام کے سامنے آشکارہ ہوچکاہے کہ وہ تبدیلی نہیں بلکہ اپنے لئے وزارت عظمیٰ کاجنگ لڑرہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے یونین کونسل رانیال کے علاقے امبیلہ سے شاہ پورجانے والی جیپ حادثے میں6قیمتی جانوں کے ضیاع پرشدیدافسوس ورنج کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے اس موقع پردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندہ خاندان کویہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے اورزخمی کوجلدصحت یاب کرے۔