بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آئل ٹینکر حادثہ کی ابتدائی رپورٹ پیش

آئل ٹینکر حادثہ کی ابتدائی رپورٹ پیش


اسلام آباد۔سانحہ احمد پور شرقیہ پر آئل کمپنی نے ابتدائی رپورٹ اوگرا میں پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ حادثہ مسافر وں کو بچاتے ہوئے پیش آیا، آئل ٹینکر 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہا تھا ‘ٹینکر کے آگے مسافر بس نے بریک لگائی ۔ ڈرائیور نے ٹینکر کو دوسری سائیڈ پر موڑا جس سے ٹینکر الٹ گیا۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ تفصیلی رپورٹ تیار کر کے ذمہ داران کا تعین کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئل کمپنی نے ابتدائی رپورٹ اوگرا کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ مسافر بس کو بچاتے ہوئے پیش آیا

۔آئل ٹینکر مقررہ رفتار کے اندر چل رہا تھا۔ آئل ٹینکر35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہا تھا۔ ٹینکر کے آگے مسافر بس نے بریک لگائی ڈرائیور نے ٹینکر کو دوسری سائیڈ پر موڑا جس سے ٹینکر الٹ گیا۔ ٹینکر الٹنے سے سارا آئل بہنا شروع ہو گیا۔ مقامی آبادی نے بالٹیوں میں پٹرول بھرنا شروع کر دیا۔ مقامی انتظامیہ کی کوشش کے باوجود لوگ نہیں ہٹے۔ اوگرا حکام کے مطابق تفصیلی رپورٹ تیار کر کے ذمہ داران کا تعین کریں گے۔