بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستانی طالبعلم کوبرطانوی ملکہ ایوارڈدیں گی

پاکستانی طالبعلم کوبرطانوی ملکہ ایوارڈدیں گی

لندن۔پاکستانی طالبعلم کو برطانیہ میں کوئنزینگ لیڈرزایوارڈ سے نوازاجائیگا۔پاکستانی طالبعلم سیدفیضان حسین نے ملک کانام روشن کیاہے۔انھوں نے ٹیکنالوجی کی مدد سے صحت کودرپیش مسائل کے حل اورپسماندہ علاقوں کے بچوں کوکمپیوٹر کی تعلیم دینے کاطریقے روشناس کروائے ہیں۔

فیضان نے ایجوایڈ نامی اسٹارٹ اپ ڈیزائن کیا جس کی مددسے اشاروں کی زبان کوسناممکن ہوگا۔اس کے علاوہ انھوں نے ون ہیلتھ نامی سسٹم تیارکیا جس کی مدد سے محکمہ صحت کو موزی امراض پھیلنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جاسکتی ہے۔انھیں ملکہ برطانیہ کی جانب سے کوئنزینگ لیڈرزایوارڈ سے نوازاجائے گا۔