بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکا: مسافر بس اور ٹریکٹر میں تصادم، 13 افراد ہلاک ،31 زخمی

امریکا: مسافر بس اور ٹریکٹر میں تصادم، 13 افراد ہلاک ،31 زخمی


کیلیفورنیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جنوبی ہائے وے پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد اور 31 زخمی ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ واقعہ لاس اینجلس شہر سے 100 میل مشرق میں پیش آیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام نے حادثے میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حادثے کی ملنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاحوں کی بس کا سامنے کا حصہ تصادم کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگیا جو کہ ٹریکٹر کے پچھلے حصے سے ٹکرایا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے بس میں داخل ہونے، لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے لوہے کی سیڑھی کا استعمال کیا۔

جبکہ ایک ٹرک کی مدد سے دونوں گاڑیوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کیا گیا، زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بس کیلیفورنیا کے شہر سالٹان سے لاس اینجلس جاری رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔