بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مری میں لفٹ ٹونٹے سے 13افراد جاں بحق

مری میں لفٹ ٹونٹے سے 13افراد جاں بحق

مری میں لفٹ ٹوٹنے سے 13 افراد جاں بحق اور 8 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مری میں کمپنی باغ کے قریب چھرا پانی کے گاؤں بنواڑی میں لفٹ ٹوٹنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوئے جنہیں راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکو 1122 کے مطابق مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں میں گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی جو اچانک ٹوٹ کر گہری کھائی میں گر گئی جسکے نتیجے میں 13افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد اہل محلہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو گہری کھائی سے نکالا ۔بعد ازاں امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ریسکو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔