بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / شہرت کی خاطر خاتون نے بوائے فرینڈ کی جان لے لی

شہرت کی خاطر خاتون نے بوائے فرینڈ کی جان لے لی


واشنگٹن۔امریکہ میں سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش میں ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ پر گولی چلائی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔مینیسوٹا کی رہنے والی 19سالہ مونالیزا پیریز پر اپنے بوائے فرینڈ پیڈرو ریوز کو غیر ارادتا قتل کرنے کے الزامات عائد کرنے کے بعد انھیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔مونالیزا نے جس وقت ریوز کے سینے پر گولی ماری اس وقت ان کے تقریبا 30پڑوسی اور ان کی تین سالہ بیٹی اس منظر کو دیکھ رہے تھے۔

ریوز نے اپنے سینے سے ایک کتاب چپکا رکھی تھی اور انھیں امید تھی کہ گولی کتاب میں ہی دھنس جائے گی اور انھیں کچھ نہیں ہوگا۔پیڈرو ریوز کی ایک رشتے دار کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے اس طرح کا سٹنٹ کر رہے تھے۔لاڈیہ ریوز نے مقامی ٹی وی ڈبلیو ڈے کو بتایاکہ اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ سٹنٹ اس لیے کر رہا ہے تاکہ بہت زیادہ شہرت مل سکے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس پر اپنے تبصرے پوسٹ کر سکیں۔

لاڈیہ نے کہاکہ اس نے مجھے اپنے خیال کے بارے میں بتایا تھا اور میں نے کہا تھا، ایسا مت کرو، آپ بندوق کیوں استعمال کرنا چاہتے ہو۔وہ دونوں ایک دوسرے سے بے حد پیار کرتے تھے۔ یہ صرف ایک شرارت تھی جس کا انجام غلط ہوا۔مونا لیزا پیریز حاملہ ہیں اور اب انھیں جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق کتاب ایک سخت جلد والی انسائیکلو پیڈیا تھی اور گولی چلانے کے لیے 50یلیبر کی ہینڈ گن کا استعمال کیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں دو کیمرے بھی ضبط کیے ہیں جن میں اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے۔پیریز نے تقریبا ایک فٹ کے فاصلے سے پیڈرو پر گولی چلائی تھی۔ اس سے پہلے انھوں نے اس سٹنٹ کے بارے میں ٹویٹ بھی کیی تھا۔اپنی ٹویٹ میں انھوں نے لکھا تھا کہ وہ ایک سٹنٹ میں پیڈرو پر گولی چلائیں گی لیکن یہ آئیڈیا ان کا نہیں بلکہ پیڈرو کا ہے۔