بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بہاولپور حادثہ کے مزید 7زخمی دم توڑ گئے

بہاولپور حادثہ کے مزید 7زخمی دم توڑ گئے

ملتان۔سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 7زخمی دم توڑ گئے، حادثے میں مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 171ہوگئی۔نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج 5افراد جبکہ لاہور کے جناح اسپتال میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے‘لاہور کے جناح ہسپتال میں 23‘ ملتان کے نشتر ہسپتال میں 37‘ بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں 34افراد تاحال زیرعلاج ‘بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بہاولپورآئل ٹینکرحادثے میں زخمی افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

جمعرات کو ملتان کے نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج 5افراد جبکہ لاہور کے جناح اسپتال میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے،آج جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق احمد پور شرقیہ سے ہی ہے۔دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والے دیگر زخمیوں کوصوبے کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ لاہور کے جناح اسپتال میں 23، ملتان کے نشتر اسپتال میں 37جبکہ بہاولپور وکٹوریہ اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں حادثے کا شکار ہونے والے 34افراد تاحال زیرعلاج ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔