بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارتی قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد۔ بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ جمعرات کے روز بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ بلا کر انہیں بھارتی فائرنگ کے بعد علاقے کے عوام میں پھیلنے والے خوف و ہراس اور سرحد پر بڑھنے والی کشیدگی سے آگاہ کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے نہتے اور معصوم عوام پر کی جانے والی فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔28 جون کو بھی بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر جارحیت کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے لہذا بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنا کر دراندازی سے باز آ جائے ۔