بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آصف زرداری نے وطن واپسی پی ٹی آئی دھرنے تک موخرکردی

آصف زرداری نے وطن واپسی پی ٹی آئی دھرنے تک موخرکردی


کراچی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی پی ٹی آئی کے دھرنے کے بعد تک ملتوی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ملکی سیاسی صورت حال کے باعث وطن واپسی موخر کر دی ہے اور اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے اختتام پر ہی کارکنوں میں واپس آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو میں اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات میں دونوں رہنما حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت کریں گے اور وطن واپسی کیلئے ٹائم فریم پر بھی تبادلہ خیال ہو گا ۔

سابق صدر آصف زرداری لندن سے دوبئی پہنچ رہے ہیں جہاں انکی بلاول سے اہم ملاقات متوقع ہے۔یاد رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی چار مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے درپے ہے۔