بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ میں منی لانڈرنگ کرنیوالے پاکستانی کو سزا

امریکہ میں منی لانڈرنگ کرنیوالے پاکستانی کو سزا


نیوارک۔ بین الاقوامی کمپیوٹر اور ٹیلی فون ہیکنگ اسکیم کے تحت 20 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کرنے والے پاکستانی شہری کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ماضی میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک سے تعلق رکھنے والے محمد سہیل قاسمانی نے وائر فراڈ سازش کرنے کے جرم کا اقرار کیا۔امریکی ریاست نیو جرسی کے فیڈرل جج نے پاکستانی شہری کو 4 سال قید اور 2 سال زیرنگرانی رہائی میں رکھنے کا فیصلہ سنایا جبکہ مجرم کو 72 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق محمد سہیل نامی شخص نے ایسی اسکیم کے تحت منی لانڈرنگ کی جس میں ہیکرز غیرمستعمل کاروباری ٹیلی فون ایکسٹینشنز کو ری پروگرام کرکے پریمیئم ٹیلی فون نمبرز پر فون کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔محمد سہیل قاسمانی نے 10 ممالک میں تقریبا 650 لوگوں کو منی لانڈرنگ کرنے کے جرم کا اعتراف کیا۔