بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ہتھیاروں کی دوڑتخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے دھچکا ہے ٗملیحہ لودھی

ہتھیاروں کی دوڑتخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے دھچکا ہے ٗملیحہ لودھی

نیویارک۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے۔ نیو کلیئر سپلائرز گروپ مزید غیر جانبدارانہ اور غیر امتیاز ی معیار قائم کریں تاکہ گروپ کی رکنیت کے لئے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے درخواست گزاروں سے مساوی رویہ یقینی بنایا جاسکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثہ سے خطاب کے دوران کہا کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں سے ہتھیاروں کی نئی دوڑشروع ہوگی، جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑتخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے دھچکا ہوگی۔

کچھ ایٹمی ریاستوں سے امتیازی برتاؤتخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے چیلنج ہے، نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کے لیے امتیازنہ برتا جائے اورپاکستان نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت کی اہلیت رکھتا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے ا وران سے ایٹمی مواد کا پرامن استعمال فوجی مقاصد میں تبدیل ہونے کا امکان ہوسکتا ہے جب کہ غیر ریاستی عناصر کی وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تک رسائی روکنا ہوگی جب کہ پاکستان دوسرے ممالک کی جوہری سکیورٹی کیلئے استعداد بڑھانے میں مدد کو تیارہے۔