بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر تاریخ رقم کی

وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر تاریخ رقم کی

پشاور۔وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان انتخابی اصلاحات کے حق میں نہیں ہے وہ الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہا ہے جبکہ اداروں کی تذلیل ان کا وطیرہ بن چکاہے اور جس پارلیمنٹ کو گالیاں ، ڈاکو اور چور کہتاتھا وہی حاضری لگا کر تنخواہیں حاصل کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ انتخابی اصلاحات تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے مکمل کرلی گئی ہیں اور جنرل الیکشن میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی اور جہاں پر خواتین ووٹ تناسب کے حساب سے پول نہیں ہونگے وہاں کے الیکشن کو کالعدم قرار دیاجائے گا انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بلین سونامی ٹریز کے درخت خیبرپختونخوا میں نظر نہیں آئے ، جبکہ احتساب کمیشن کو تالا لگا کر نئے ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن لگانے سے کتراتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے سکولوں کے حالت انتہائی خراب ہے اور ایک ایک کمرہ نہیں بنا جبکہ لیٹرین اور صاف پانی سہولت بھی نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے اور وفاقی حکومت ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کی حالت کوبہتربنائے گی انہوں نے کہاکہ صوبے میں آن لائن ایف آئی آر شروع ہوگئی ہے اور تھانوں کی حالت زار تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنی تین نسلوں کو احتساب کے لئے پیش کردیاہے اور قانون کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز فارن ٹیکس پیئرہیں اورانہیں استثنیٰ حاصل ہے لیکن پھر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش کرکے تاریخ رقم کردی ہے لیکن احتساب او رکرپشن کا نعرہ لگانے والے عمران خان الیکشن کمیشن کے ساتھ دہشت گردی عدالت اور سپریم کورٹ میں جواب تک جمع نہیں کی کرایاجبکہ خود بھی پیش ہونے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے وزراء، وزیراعلیٰ اور مشیروں پر کرپشن کے چارجز ہے اور اسی وجہ سے عمران خان نے احتساب کمیشن کے قانون میں ترمیم کے نعرے پر اپنی حکومت بچا رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کے ریفامز پر عمل درآمد جلد یقینی بناکر فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے گا جبکہ وہاں کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا وژن ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صحافیوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہے اور خیبرپختونخوا اور فاٹا سمیت ملک بھر کے صحافیوں کو پروفیشنل تربیت کا آغاز جلد کیا جائے گا جبکہ بیرونی ممالک کے دوروں میں صوبے کے صحافیوں کو شامل کیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب بجلی کے جاری منصوبوں کے سائٹس کا دورہ بھی صحافیوں کوکراینگے تاکہ حکومت کے توانائی کے اقدامات سے عوام آگاہ ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ سال 2018ء میں پاکستان لوڈشیڈنگ فری بن جائے گا، انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے عمران خان کو صوبے میں حکومت بنانے کا موقع فراہم کیا لیکن انہوں نے ڈیلیور نہیں کیا ہے اور وہ شارٹ کٹ کے ذریعے وزرات عظمیٰ حاصل کرنے کے چکر میں لگے رہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بجلی کے ساڑھے تین سو سمال ڈیم سے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی ہے جبکہ منصوبے کاغذتک محدود ہوکررہ گئے ہیں جس کی وجہ سے پیڈو چیئرمین نے استعفیٰ بھی دیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہسپتال اور ورلڈ کپ کو جواز بنا کر اقتدارحاصل کرنے کے لئے گالیاں اور اداروں کی تذلیل کی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) ہی ملک اور صوبے میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں 90 دن میں کرپشن کے خاتمے کے وعدے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔