بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مون سون بار شیں، پشاورمیں ہزاروں زندگیاں خطرے میں

مون سون بار شیں، پشاورمیں ہزاروں زندگیاں خطرے میں


پشاور۔مون سون کی بارشوں کے شروع ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاورکے آٹھ سو مخدوش اورخطرناک سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں میں ہزاروں خاندانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں صوبائی دارلحکومت پشاو ر کے کریم پورہ ،ہشتنگری، خیبر بازار سمیت اندرون شہر مختلف علاقوں میں متروکہ وقف املاک ، محکمہ اوقاف کے خاستہ حال پلاز ے اوردکانیں موجود ہیں جنہیں خطرناک دیا گیا ہے جبکہ اندرون شہر آٹھ سو سے زائد خطرناک اور مخدوش عمارتوں میں سینکڑوں افراد رہائش پذیرہیں ۔

ان افراد کی جانب سے ان گھروں کوخالی کرنے سے انکار کیا ہے اور موقف اختیارکیا ہے کہ حکومت انہیں معاوضہ دے تب وہ گھرمسمار کرینگے تاہم مالی وسائل نہ ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کی فراہمی سے معذرت کی ہے ان عمارتوں کے بعض حصے جگہ جگہ گر چکے ہیں جبکہ بعض میں کریک بھی آ چکے ہیں زلزلوں کے جھٹکوں نے انہیں مزید متاثرکیا ہے مون سون کی آمد کے باعث ان عمارتوں کو خطرناک ترین قرار دیاچکا ہے تاہم انہیں خالی کرنے سے مکینوں نے انکار کیا ہے۔ بارش ،سیلاب کے باعث ہر سال سینکڑوں مکان گرنے سے درجنوں افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں۔