بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں سپیشل فورس اہلکاروں کو مستقل کرنیکی پالیسی تیار

خیبر پختونخوا میں سپیشل فورس اہلکاروں کو مستقل کرنیکی پالیسی تیار


پشاور۔صوبائی حکومت نے سپیشل فورس کے اہلکاروں کو مشروط شرائط کے تحت مستقل کرنے کی پالیسی تیار کر لی ہے امن وامان کی صورتحال کے باعث سابق دور حکومت میں سپیشل فورس کوبھرتی کیا گیاتھا بنوں ڈویژن میں پانچ سو سپیشل فورس کے اہلکاروں کو حال ہی میں فارغ کیا گیا ہے جبکہ کرپشن سمیت دیگر الزامات میں سینکڑوں سپیشل فورس کے اہلکاروں کو فارغ کیا گیا ہے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حالیہ بجٹ سیشن میں صوبائی اسمبلی میں سپیشل فورس کے اہلکاروں کو مستقل کرنے کا بھی اعلان کیا گیاتھا جس کے لئے مشروط پالیسی تیار کی جارہی ہے ۔

سپیشل فورس کے ایسے اہلکاروں کو مستقل کردیا جائے گا جن کی سابق کارکردگی بہتر ہو اے سی آر رپورٹس کی روشنی میں سپیشل فورس کے اہلکاروں کومستقل کردیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جن اہلکاروں کے اے سی آر رپورٹ بہتر نہیں ہو گی انہیں مستقل نہیں کیا جائے گا۔ پندرہ ہزار سے زائد سپیشل فورس پولیس کے اہلکاروں کو مستقل کرنے کے لئے ان کے اے سی آر رپورٹ کا جائزہ لینے کا عمل عید الفطر کی تعطیلات کے بعد تیزی سے شروع کردیا جائے گا۔