بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلاول بھٹو نیا پاکستان بنائیگا ، آصف زردار ی

بلاول بھٹو نیا پاکستان بنائیگا ، آصف زردار ی

نوشہرو فیروز۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے خلاف احتساب کی ابتدا ہے میاں صاحب بھول گئے ہمارا احتساب انھوں نے کس طرح کیا، جمہوریت کی قدر میاں صاحب کو ہے نہ کپتان کو، قوم کو بہت سارے سوالوں کے جوابا ت کا انتظار ہے،ہم نے ملک کوجہاں چھوڑاتھا آج بھی وہیں کھڑا ہے ، پاکستان جس ڈگر پر کھڑاہے اس کا مطالعہ باآسانی ہوسکتا ہے۔

ہم نے پارلیمنٹ کو طاقت دی، اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کواختیارات دیئے،سی پیک پیپلزپارٹی کا عوام کے لیے تحفہ ہے چین آج بھی ہمارے ساتھ ہے،جب امریکہ کا پاکستان کے خلاف بیان آیا تو چین نے ہماری مدد میں بیان جاری کیا،حکومت سے ٹیکس جمع نہیں ہوتا یہ ملک کیا چلائیں گے نیا پاکستان ہم بنائیں گے،بلاول بنائے گا،حکمرانوں نے بجلی کی قیمتیں ڈبل کردیں ، ان سے تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوسکتیں۔ جمعرات کو یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا ہے بہت سے سوالات ہیں۔ جن کے جوابات کا قوم کو انتظار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک کوجہاں چھوڑاتھا آج بھی وہیں کھڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان جس ڈگرپر کھڑا ہے ۔اس کا مطالعہ انٹرنیٹ پر بھی ہوسکتا ہے۔ماضی کے پاکستان اور اج کے پاکستان کا موازنہ باآسانی ہوسکتا ہے۔ میاں صاحب نے یہ حالت کردی کہ اج یہاں کے انسان بھی اچھے نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ان سے تیل کی قیمت کم نہیں ہوسکتی ۔کل جب امریکہ کا پاکستان کے خلاف بیان آیا توچین نے ہماری مدد میں بیان جاری کیا۔ چین آج بھی ہمارے ساتھ ہے۔

حکمرانوں نے بجلی کی قیمتیں ڈبل کردیں۔چین کے ساتھ سرمایہ کاری پیپلزپارٹی کاتحفہ ہے۔انھوں نے کہا کہ بھٹو کا 1973 کا آئین ہم نے مکمل کیا۔ آٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کی اختیارات دیئے۔ ہم نے پارلیمنٹ کو پاور دی۔نہیں دی ہوتی تو آج میاں صاحب صدر ہوتے ۔یہ بھول چکے بی بی کو کتنی بار کورٹس میں گھسیٹا کرتے تھے۔ میاں صاحب ابھی تو ابتدا ہے۔میاں صاحب کے خلاف احتساب کی تو ابھی ابتدا ہے ۔

میاں صاحب بھول گئے ہمارے احتساب انھوں نے کس طرح کیا۔جمہوریت کی قدر میاں صاحب کو ہے نہ کپتان کو۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں پاور پلانٹس کیٹی بندرمیں لگیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ٹیکس جمع نہیں ہوتا۔ سی پیک پیپلزپارٹی کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔ موجودہ حکمران تیل کی قیمت کم نہیں کرسکتے تو یہ ملک کیا چلائیں گے۔ کتنے بھی پاور پلانٹ لگالیں ،یہ چل نہیں سکتے۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ نیا پاکستان ہم بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان بلاول بنائے گا۔