بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او معطل

ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او معطل

پشاور ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلا ح الدین خان محسود نے لوڈشیڈنگ کے خلاف جلوس کو پُرامن رکھنے میں ناکامی پرایس ڈی پی اُو پہاڑ پور اور ایس ایچ اُو پنیالہ ( ڈیرہ اسماعیل خان) کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں پنیالہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف جلوس کے شرکاء نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔ آئی جی پی نے جلوس کے شرکاء کو پُرامن نہ رکھنے پر دونوں افسروں ایس ڈی پی اُو پہاڑ پور غازی مرجان اور ایس ایچ اُو پنیالہ سب انسپکٹر عبدالستار کو معطل کرکے فوری طور پر سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پی نے واضح کیا ہے کہ پُر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن کسی کو بھی عوام کے جان و مال اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔