بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سیاحوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

سیاحوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

پشاور ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلا ح الدین خان محسود نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی آئی جی مالاکنڈ کو سیاحوں کی سیکورٹی اور سہولیات کا از سرنو جائیزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

آج یہاں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ایک حکم نامے میں دونوں اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ریجنوں میں سیاحوں کی سیکورٹی اور سہولیات کا از سرنوجائیزہ لیں اور تمام گزیٹڈ افسران بشمول ڈی پی اُو ز پولیس کی ڈیوٹیاں بذات خود چیک کریں۔