بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نیٹو کی مزید فوجی ا فغانستان بھیجنے کی تیاری

نیٹو کی مزید فوجی ا فغانستان بھیجنے کی تیاری


برسلز۔شمال اوقیانوس کے ممالک پرمشتمل فوجی اتحاد’نیٹو‘ نے افغانستان میں مزید فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو ممالک کے برسلز میں ہونے والے اجلاس کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ’ینس اسٹولٹن برگ‘ نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان میں نیٹو کے تازہ دم دستے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو کے فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد افغان اسپیشل فورس کی معاونت اور اس کی عسکری تربیت میں مدد کرنا ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل کاکہنا تھا برسلز میں وزراء دفاع کے اجلاس کے دوران پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔